Go to Top
نیند اورشوگر کے درمیان گہرا تعلق سامنے آگیا
ہارورڈ میں ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدان کے مطابق بے خوابی کی شکار خواتین کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس مطالعے میں امریکا کی ایک لاکھ سے زائد خواتین کو 2000 سے 2014 تک کے 15 برسوں تک نوٹ کیا جن میں شوگر سمیت کوئی مرض موجود نہ تھا لیکن 10 سال کے دوران 6400 خواتین ذیابیطس کی شکار ہوئیں جن خواتین میں نیند کی شکایت تھی وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوگئیں ۔ جب کہ جن خواتین میں نیند کا

جتنا مسئلہ تھا وہ اتنی ہی جلدی ذیابیطس میں گرفتار ہوئیں۔سائنسدانوں کے مطابق یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں نیند اور ذیابیطس کے درمیان گہرا تعلق نوٹ کیا گیا ہے جس میں سائنسدانوں کے مطابق نیند کی کمی سے جسم کے اندرمختلف قسم کے ہارمون متاثر ہوتے ہیں جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 6 گھنٹے سے کم کی نیند، غنودگی، نیند کی کمی اور شفٹوں میں کام کرنے والے افراد میں بھی ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے لیکن جو خواتین نیند کی شدید کمی کا شکار ہیں ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند متاثر ہونے سے ہارمون کا توازن بگڑتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور دیگر جسمانی معمولات کے لیے ضروری ہوتا ہے اسی لیے نیند کی کمی شوگر کے مرض اور موٹاپے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

(بشکریہ جاوید چاہدری )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *