Go to Top
ابلے چاولوں کا ایک پیالہ کوکاکولا کی کتنی بوتلوں کے برابر ہوتا ہے

اگر آپ چاول کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے بری خبر ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کے جسم کو بہت زیادہ نشاستے کی مقدار مل رہی ہے جو کہ آپ کے لئے خطرناک ہے۔ ایشیائی باشندوں کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ ان میں ذیابیطس کی شرح زیادہ ہے جس کی وجہ جہاں دیگر عادات ہیں وہیں چاول کھانا بھی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چاول انسان کے لئے اس قدر خطرناک ہیں کہ ان کی وجہ سے انسان کا شوگر لیول اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ اسے ذیابیطس بھی لاحق ہوسکتی

ہے۔ اگر روزانہ چاول کھائے جائیں توذیابیطس ہونے کا امکان11فیصد بڑھ جاتا ہے۔ چاولوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زیادہ نقصان دہ نہیں حالانکہ یہ بہت ہی خطرناک ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک چاولوں کے پیالے میں اتنی کاربوہائیڈریٹس ہوتی ہے جتنی کوکاکولا کے ایک کین میں۔جب یہ کاربز چینی میں تبدیل ہوتی ہیں تویہ فوری خون میں شامل ہوکرجسم میں داخل ہوجاتی ہے۔روزانہ چاول کھانے سے گردوں کونقصان پہنچتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *