Go to Top
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک میںملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری کرتے ہوئے کولا ڈرنکس کے بعد مختلف برانڈز کے جعلی جوس تیار کرنے والی 5 فیکٹریاں پکڑ لیں ، 1344 لیڑمضر صحت جوس،525 لیڑجعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس،5 ہزار 300 خالی ڈبے برآمدکرلئے گئے ۔بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور کیمیکل کو تلف کردیاگیا جبکہ 5 گیس سلنڈر، 3فلنگ مشینیں، سٹوریچ ٹینک، جعلی لیبلز اور دیگر خام مال بھی برآمد کیا گیا ۔ مرید کے میں استعمال شدہ خالی بوتلوں کو دوبارہ بھر کے سپلائی کرنے والی فیکٹری کو بھی سیل کردیاگیا ۔

کیمیکلز اور گندے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔اوکاڑہ میں ندیم آئس ڈرنک جبکہ ساہیوال میں آفتاب جوس،ندیم جوس اور کاشف جوس فیکٹری کو سیل کیا گیا۔فیکٹری میں مصنوعی فلیورز، کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے مضرصحت جوس تیار کیا جا رہا تھا۔پھلوں کا جوس تیار کرنے والی فیکٹریوں میں پھل نام کی کوئی چیز موجود نہیں پائی گئی۔جوس کے نام پر کیمیکلز کو دلکش پیکنگ لگا کر مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ عوام بازار کی ڈبہ بند ڈرنک کی نسبت گھر کے بنے تازہ جوس کو ترجیح دیں۔ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں۔انہوںنے کہاکہ گلی محلوں میں جعل ساز مافیا کے ٹھکانوں کی نشاندہی کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کریںاور کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن یا فیس بک پر ان باکس کر یں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *