Go to Top
ملک بھر کے نوجوانوں کوحیران کن پیکیج فراہم کرنے کی تیاریاں

وزیراعظم کے نوجوانوں کے امور سے متعلق پروگرام نے ملک بھر کے نوجوانوں کو انصاف صحت کارڈز کے اجرا ء کی منصوبہ بندی کی ہے جس کا مقصد انہیں سماجی اور معاشی طورپر بااختیار بنانا ہے۔پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق نوجوانوں کیلئے انصاف صحت کارڈ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی پیکیج دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کوبہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *