Go to Top
ضلع باجوڑ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

ضلع باجوڑ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لوی ماموند کے علاقے کمر سرگاوں ریگی میں جاوید ولد رحمان اللہ عمر 11 ماہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس نئے کیس کے آنے سے باجوڑ میں پولیو کیسز کے تعداد سات ہوگئی ۔اس سے پہلی ایک کیس تحصیل ناواگی گاؤں کمانگرہ سے رپورٹ ہوا تھا۔اس سے پہلی تحصیل سلارزیی یو نین کونسل تلے گاؤں بانڈاہ سے 3 کیسسز رپورٹ ہوئے تھے۔اس سے تحصیل لوی ماموند سے ایک جبکہ تحصیل واڑہ ماموند سے ایک کیس کے ساتھ 2 اور بچوں میں کیسسز پورٹ ہوئے تھے ۔

زرائع کے مطابق دواور کیسسز ٹسٹ کیلئے لیبارٹری کو ارسال کیاگیاہے جس کا رزلٹ اب تک نہیں آیا ۔ضلع باجوڑ میں مسلسل پولیو کیسسز آنے سے عوام سخت پریشان ہیں اور حکومتی دعوں کو مسترد کردیا گیا ستمبر2018 سے جنوری 2019 تک 7 کیسسز کاتصدیق ہوچکا ہیں ۔
(بشکریہ جاوید چاہدری )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *