Go to Top
آپ کے سر اور گردن میں اگر درد رہتا ہے تو اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے

اگر آپ کے سر اور گردن میں اکثر درد رہتا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ امریکا میں طبی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ چیونگم کو مسلسل چبانے کی عادت آپ کی تکلیف کی وجہ ہوتی ہے۔ویسے تو چیونگم کا استعمال ذہنی تناو میں کمی لاسکتا ہے مگر مسلسل اپنے جبڑوں کو چلاتے رہنا گردن اور سردرد کا باعث بن جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیونگم کو بہت دیر تک چبانا یا مسلسل استعمال کرنا ان حصوں پر دباوڈالتا ہے جہاں جبڑے کھوپڑی سے ملتے ہیں۔تحقیق کے مطابق مسلز پر یہ دباودو سر اور گردن پر اثر انداز ہوتا ہے۔یوٹی ساوتھ ویسٹرن میڈٰکل سینٹر کی تھقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل چیونگم کو چباتے رہنا جبڑوں کو تھکا دیتا ہے اور مسلز میں تھکاوٹ اور درد پیدا ہوتا ہے اور وہی آگے بڑھکر سر اور گردن میں منتقل ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *