Go to Top
امریکامیں پہلی مرتبہ انسانی تاریخ کی مہنگی ترین دوائی کے استعمال کی اجازت

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن نے انسانی تاریخ کی مہنگی ترین دوائی کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچوں کی کمر کے پٹھوں میں پیدا ہونے والی ‘زولجنسما’ نامی بیماری کے ایک دفعہ علاج پر کم سے کم 21 لاکھ 25 ہزار ڈالر کے برابر رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ اس اعتبار سے یہ انسانی تاریخ کی مہنگی ترین دوائی قرار دی جاتی ہے۔دنیا کی یہ مہنگی ترین دوائی شیر خوار بچوں کے پٹھوں میں پیدا ہونے والے ایک خلل کو دور کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

یہ عارضہ لاحق ہونے کے بعد دو سال سے کم عرصے کے دوران مریض کو موت کے منہ میں لے جاتا ہے۔زولجنسما نامی بیماری کی بیش قیمت دوائی امریکی میڈیسن کمپنی نوفارٹز نے تیار کی ہے جس کی مالیت 21 لاکھ 25 ہزار ڈالر ہے۔امریکا میں مذکورہ بیماری کا ہر سال شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 400 ہے۔ یہ دوائی دو سال سے کم عمر بچوں کو ہفتے میں دوبار دی جاسکے گی۔مہنگی دوائی تیار کرنے والی کمپنی نوفارٹز کا کہنا تھا کہ وہ دوائی کو انشورینس کمپنیوں کے ذریعے صارفین تک پہنچانے کی سہولت مہیا کرے گی۔ کمپنی کی طرف سے دوائی کی باقاعدہ گارنٹی دی جائے گی اور اثر نہ کرنے پر رقم واپس کی جا سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *