Go to Top
ہیپاٹائٹس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری صحت اور ایم ڈی واسا ذاتی حیثیت میں رپورٹ سمیت طلب

لاہور ہائیکورٹ نے ہیپاٹائٹس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری صحت اور ایم ڈی واسا کو ذاتی حیثیت میں رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے پھیلائوکو روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

استدعا ہے کہ اس سلسلہ میں حکم جاری کیا جائے۔ فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25جون تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری صحت اور ایم ڈی واسا کو ذاتی حیثیت میںرپورٹ سمیت طلب کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *