Go to Top
ورزش کرنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کو اپنی عادت بنائیں کیونکہ ورزش انسان کو صحت اور خوشی دیتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے دنوں ہونی والی ایک تحقیق کے بعد سائنس نے یہ ثابت کردیا کہ انسان ورزش کرنے سے زیادہ خوش رہ سکتا ہے۔ییل yale اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق ورزش کرنا ذہنی صحت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے۔

دونوں یونیورسٹیوں کی جانب سے کی گئی تحقیق کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ ورزش کرنے والے افراد نے اْن افراد کے مقابلے میں زیادہ دن خوش وخرم گزارے جو ورزش نہیں کرتے تھے۔تاہم تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ورزش ایک حد میں رہ کر کی جانی چاہیے، بہت زیادہ ورزش انسان کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *