Go to Top
انڈے کھانے سے کونسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے؟

ایک ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال ذیابیطس یعنی شوگر میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریسرچرزنے بتایاکہ اگر ناشتے میں بھی انڈے کھائے جائیں تو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے یہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔انڈوں میں اگرچہ قدرتی طور پر کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر ان کا استعمال جان لیوا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

انڈے دنیا بھر میں پھیلتی اس وباء کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انڈوں میں شامل غذائی اجزاء جسم میں چینی یا شوگر کو جذب ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔جو لوگ ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہوتا ہے جو اسے کھانا پسند نہیں کرتے۔ہفتے میں 4 سے زیادہ انڈے کھانے سے ذیابیطس سے بچائو کی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا تاہم اہم بات یہ ہے کہ آپ انڈوں کو کسی بھی شکل میں استعمال کریں فائدہ ضرور ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *