Go to Top
یہ طریقہ علاج 148بیماریوں کے علاج میں شفاء بخش ہے

پاکستان اورینٹل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان اورینٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کے باہمی اشتراک سے درد کے خاتمہ میں آکو پنکچر کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار رضا میڈیکل کمپلیکس شادمان جیل روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں نامور معالجین اور میڈیکل کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی نے متبادل ادویات کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی ۔

انہوں نے خصوصا آکو پنکچر طریقہ علاج کو وضاحت سے بیان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ باریک سوئیوں کو جسم پر موجود انرجی پوائنٹس پر لگانے سے شفائی تحریکیں جنم لیتی ہیں انہی پوائنٹس پر مختلف میڈیکٹڈ سیمولیٹرز کی مدد سے انرجی پیدا کر کے شفاء حاصل کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج کو عالمی ادارہ صحت WHOنے 148بیماریوں کے علاج میں شفاء بخش قرار دیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین ڈاکٹر ضمیر حسین جعفری ،ڈاکٹر مظہر بھٹی ،ڈاکٹر محمد مصعب بھٹی ،ڈاکٹر ملک ذکاء،ڈاکٹر عامر ،حکیم محمد افضل میوء ،حکیم حبیب الرحمن ،حکیم عمر توصیف،حکیم محمد ابوبکر،ڈاکٹر سویرا اور ڈاکٹر سحرش نے بتایا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج کے ذریعے فالج ،لقوہ ،درد شقیقہ ،پٹھوں کا کھچاؤ،ہاتھ،پاؤں کا سُن ہو نا اور دیگر بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *