Go to Top
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی میں کتنے افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے

راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید82شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے جس کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی پازٹیو مریضوں کی ابتک تعداد 2522 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پوٹھوہار ٹائون علاقوں سے چوبیس گھنٹوں میں 54 مزید ڈینگی کا نشانہ بنے،ائیررپورٹ یاوسنگ سکیم اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کی شدت برقرار ہے ،راول ٹائون اور کنٹونمنٹ علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے ، ہولی فیملی، بینظیر اور ڈی ایچ کیو ہاسپٹیلز میں ڈینگی ایمرجنسی برقرارہے ۔ ذرائع کے مطابق ابتک الائیڈ ہاسپٹیلز سے 1025ڈینگی مریض ڈسچارج ہو چکے،تینوں ہسپتالوں کی ڈینگی وارڈز میں

توسیع کردی گئی،ہسپتالوں کو اضافی ڈاکٹر اور عملہ نہ مل سکا۔ ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی سے شہری خود کو محفوظ بنائیں ،ڈینگی کریش پروگرام میں افرادی قوت بڑھا دی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی مہم میں شہریوں سے مدد طلب کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *