Go to Top
گاجر اور پالک ملاکر استعمال کرنے کا ماہرین نے حیرت انگیز فائدہ بتا دیا

آپ سانس کی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں تو اس کی وجہ سے آپ کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس بیماری کو دمہ بھی کہاجاتا ہے جس میں سانس کی نالیوں میں تناؤ کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔اس کے ساتھ پھیپھڑوں میں سوزش ہونے سے صورتحال خطرناک ہوجاتی ہے اور اگر یہ زیادہ دیر تک رہے تو انسان کی زندگی شدید خطرے میں ہوتی ہے۔دمے سے بچاؤ کے لئے کئی طرح کے انہیلرز بھی ملتے ہیں ،ان کا وقتی فائدہ تو ہوتا ہے۔

لیکن زیادہ دیر تک ان کا استعمال دیگر پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا قدرتی مشروب بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ دمے سے کافی حد تک بچ سکیں گے۔ 8گاجریں(10اونس گاجر کا جوس بنانے کے لئے) دو سے تین کپ پالک کے پتے( چھ اونس پالک کا جوس بنانے کے ئے) ان دونوں اجزاءکو ملاکر کسی اچھے جوسر سے جوس نکالیںاور فوری طور پر پی جائیں۔زیادہ سے زیادہ 15منٹ تک اس جوس کو رکھاجاسکتا ہے لیکن کوشش کریں کہ تازہ تازہ جوس پی لیا جائے کہ اس طرح زیادہ فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *